چنائی ۔بھارتی کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں مہمان ٹیم کو 280 رنز سے شکست دے دی۔ اس میچ میں روی چندرن اشون نے دوسری اننگز میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں اور میچ کا بہترین کھلاڑی قرار پائے۔بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان یہ میچ 19 ستمبر سے 22 ستمبر کے درمیان چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ بھارتی ٹیم نے 280 رنز کی بڑی فتح حاصل کی، جس میں روی چندرن اشون کی پہلی اننگز میں 113 رنز کی شاندار اننگز اور دوسری اننگز میں 6 وکٹیں اہم کردار ادا کیا۔چنئی میں بنگلہ دیشی ٹیم کو 515 رنز کا ہدف ملا، لیکن وہ دوسری اننگز میں صرف 234 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ کپتان نظم الحسین شانتو نے 82 رنز بنائے، مگر ٹیم کی شکست سے نہ بچ سکے۔بھارت کے لیے دوسری اننگز میں اشون کے علاوہ جدیجہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ بھمراہ نے بھی ایک وکٹ لی۔پہلی اننگز میں بھارت نے 376 رنز بنائے تھے، جس کے جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 149 رنز پر سمٹ گئی، جس سے بھارت کو 227 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔