اسلام آباد ۔نیشنل کاو¿نٹر ٹیررزم اتھارٹی (NACTA) نے ہفتہ کو اسلام آباد کے F-9 پارک میں عالمی یومِ امن کے موقع پر امن سائیکلنگ ریلی کا انعقاد کیا۔ مختلف پس منظر کے افراد نے اس ریلی میں شرکت کی اور اس اقدام کے لیے اپنی محبت کا اظہار کیا۔NACTA کی ڈائریکٹر جنرل، سلیحہ ذاکر شاہ نے اپنے خطاب میں سب کے لیے ایک محفوظ اور ہم آہنگ ماحول پیدا کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ امن ہی ترقی کا واحد راستہ ہے اور تمام فریقوں کو اس کوشش میں فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔شرکاءنے NACTA کی اس کوشش کی تعریف کی اور مختلف کمیونٹیز کے درمیان اتحاد اور سمجھ بوجھ کو فروغ دینے میں ایسے ایونٹس کی اہمیت کو اجاگر کیا۔