اسلام آباد۔ پی سی بی کے زیر اہتمام ایچ ای سی انٹرورسٹی ٹورنامنٹ 2024 اکتوبر میں شروع ہوگا۔خواتین ٹورنامنٹ 10 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ مردوں کا ٹورنامنٹ 15 اکتوبر سے کھیلا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے تعاون سے 10 اکتوبر سے ملک بھر میں پی سی بی ، ایچ ای سی انٹرورسٹی ٹورنامنٹس کے افتتاحی ایڈیشن کی میزبانی کرے گا۔ ایونٹ میں مردوں اور خواتین کے دونوں ٹورنامنٹس ہوں گے۔ 40 اوورز کا خواتین کا ٹورنامنٹ 10 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں 25 یونیورسٹیز حصہ لیں گی جنہیں پانچ زونز میں تقسیم کیا جائے گا۔ مناسب وقت پر شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔ مردوں کا ٹورنامنٹ 50 اوورزکے فارمیٹ میں کھیلا جائے گا جو 15 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں کل 127 یونیورسٹیز حصہ لیں گی۔ ملک کے 43 مقامات پر 212 میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹیموں کو 14 زونز میں تقسیم کیا جائے گا۔مردوں کے ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں 14 زونز سے ایک ایک فاتح اور ایچ ای سی انٹرورسٹی ٹورنامنٹ کے آخری ایڈیشن کی چار سیمی فائنلسٹ ٹیمیں شرکت کریں گی۔