نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے عید میلاد النبیؐ کے پُرمسرت موقع پر پوری دنیا اور بالخصوص بھارتی مسلمانوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ “پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کے پُرمسرت موقع پر، میں اپنے تمام ہم وطنوں بالخصوص اپنے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو دلی مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔وزیراعظم مودی نے کہا کہ پیغمبر اسلام ﷺ نے مساوات پر مبنی انسانی معاشرے کا عملی نمونہ پیش کیا اور صبر کے ساتھ سچائی کے راستے پر چلنے کا درس دیا۔ اس موقع پر، آئیے ہم سب ان تعلیمات کو اپنانے اور ملک کی ترقی کے لیے مسلسل کام کرنے کا عہد کریں۔