راولپنڈی ۔ جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل ساحر شمشاد مرزا چین کے سرکاری دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے چین میں سینٹرل ملٹری کمیشن کے نائب صدر سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق، جنرل ساحر شمشاد مرزا کی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیف آف جوائنٹس اسٹاف ڈپارٹمنٹ جنرل لیوز ینلی سے بھی ملاقات ہوئی۔ جنرل مرزا نے بیجنگ ژیانگ شان فورم میں پاکستان کے علاقائی امن و استحکام میں کردار پر گفتگو کی۔ ملاقاتوں کے دوران پاک چین کے تاریخی اور مضبوط تعلقات کو سراہا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون اور دفاعی تعلقات میں خوش آئند ترقی کا اعتراف کیا گیا۔چینی قیادت نے پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے لیے بلا رکاوٹ تعاون کی تصدیق دوبارہ کی۔