اسلام آباد ،: کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان پیکیجنگ اور متبادل توانائی کے شعبوں میں کام کرنے والی دو کمپنیوں کے انضمام کی منظوری دی ہے۔ اس ٹرانزیکشن میں، میسرز انٹرنیشنل پیپر کمپنی نے برطانیہ میں قائم ایک کمپنی ڈی ایس سمتھ پی ایل سی اور پاکستان میہں اس کے کاروبار کر خریدا ہے، جبکہ دوسری ٹرانزیکشن میں پاکستان پینسلز (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے میسرز وائی ڈی ای ایس اے (ایس ایم سی پرائیویٹ) لمیٹڈ کے حصص کو حاصل کرنا ہے۔
میسرز انٹرنیشنل پیپر کمپنی، امریکہ میں رجسٹرڈ، قابل تجدید فائبر سے پیکیجنگ کی مصنوعات تیار کرنے والی بین الاقوامی کمپنی ہے ۔ اس کمپنی نے برطانیہ ( ویلز) میں رجسٹرڈ کمپنی میسرز ڈی ایس اسمتھ گروپ کے 100فیصد شیئر ہولڈنگ حاصل کر رہی ہے۔ ڈی ایس سمتھ کے پاکستان میں ذیلی کمپنی، ایم/ایس ۔ ٹی ایم ایس پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ ، بھی ایک ٹرانزیکشن کا حصہ ہے۔ یہ کمپنی رٹیل اسٹوروں پر صارفین کے پوائنٹ آف سیل ڈسپلے فراہم کرتی ہے۔
دوسری ٹرانزیکشن میں، میسرز پاکستان پنسلز (پرائیویٹ) لمیٹڈ ، جو کہ پاکستان اسٹیشنری مصنوعات باننے والی ایک بڑی کمپنی ہے، نے متبادل توانائی کے شعبے میں کام کرنے والی کمپنی میسرز وائی ڈی ای ایس اے (ایس ایم سی-پرائیویٹ) لمیٹڈ کے سو فیصد حصص خریدنے کی درخواست دی ہے۔ میسرز وائی ڈی ای ایس اے ، پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے پاور پلانٹس ڈیزائن اور انسٹال کرتی اور بجلی فروخت کرتی ہے ۔
کمیشن کے پہلے مرحلے کے جائے میں مشاہدہ کیا گیا کہ ان دونوں شعبوں میں ، ایکوائر کرنے والی کمپنیوں کا متعلقہ مارکیٹ میں حصہ کافی کم ہے ۔ ان ٹرانزیکشن سے متعلقہ مارکیٹ میں ، کمپنیوں کی پوزیشن میں غیر معمولی اضافہ بھی نہیں ہو گا۔ ان دونوں ٹرانزیکشن سے پاکستان کی پیکچنگ کی صنعت اور متبادل توانائی کی صنعت پر کسی قسم کا منفی اثر پڑنے کا امکان نہیں ہے ۔