کراچی: سندھ اسمبلی نے کے الیکٹرک کے لائسنس کی معطلی کے حوالے سے ایک قرارداد منظور کرلی ہے اور اس پر عملدرآمد کے لیے ایک سپیشل کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد رکن سجاد سومرو نے سندھ اسمبلی میں کے الیکٹرک کے لائسنس کی معطلی کے حوالے سے قرارداد پیش کی تھی۔ اس قرارداد پر غور کرنے کے لیے سندھ اسمبلی نے ایک اسپیشل کمیٹی قائم کردی ہے۔
یہ کمیٹی نہ صرف کے الیکٹرک کے معاملے کا جائزہ لے گی بلکہ حیسکو اور سیپکو کی کارکردگی بھی پرکھے گی۔ اسپیشل کمیٹی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی سمیت 11 اراکین شامل ہوں گے، اور اس کی سربراہی فیاض بٹ کریں گے۔