اسلام آباد: وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے وضاحت کی ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا براہ راست اثر عوام پر پڑے گا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وقفہ سوالات کے دوران مصدق ملک نے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی صورت میں سٹے بازی شروع ہو جاتی ہے، اور اس وقت کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔
انہوں نے مزید وضاحت کی کہ سعودی عرب سے وقتاً فوقتاً سہولتیں حاصل کی جاتی ہیں اور تیل کی قیمتوں کا تعین بین الاقوامی مارکیٹ کے مطابق ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم پیٹرول ڈالر میں خریدتے ہیں اور روپے میں فروخت کرتے ہیں، اور موجودہ حکومت کے تحت ڈالر اور روپے کے درمیان توازن قائم ہوا ہے۔
مصدق ملک نے یہ بھی کہا کہ مئی سے لے کر اب تک تیل کی قیمتوں میں 47 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں بتدریج کمی آ رہی ہے اور اسمگلنگ کو ریگولرائز کرنے کے کوئی موثر طریقے نہیں ہیں۔ موجودہ صورتحال میں ہمارے پاس تیل ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 21 دن کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گیس کے ذخائر میں روز بروز کمی ہو رہی ہے، اور اضافی کنکشن فراہم کرنے کی صورت میں گیس کی فراہمی مشکل ہو جائے گی۔ امپورٹڈ گیس کی قیمتیں صارفین کے لیے ناقابل برداشت ہیں۔ پچھلی حکومت نے گیس کنکشنز پر پابندی عائد کی تھی، جو کہ مناسب تھی۔
مصدق ملک نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ اسمگلنگ مختلف چیزوں میں ہو رہی ہے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ اسمگلنگ کی اجازت دی جائے۔ بین الاقوامی پابندیاں ہیں، لیکن ملک پر کوئی پابندیاں عائد نہیں کی جائیں گی۔ جو بھی بغیر کسٹم اور ٹیکس کے سامان لائے گا، وہ غیر قانونی ہوگا۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔