کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں کمی دیکھنے کو ملی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر کی کمی کے بعد 2515 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کے روز 24 قیراط کے سونے کی قیمت میں کمی آئی ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت 1000 روپے کم ہو کر 263000 روپے پر آ گئی ہے، جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے کی کمی سے 225480 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
سونے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود، فی تولہ چاندی کی قیمت 2900 روپے پر برقرار رہی، اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 2486.28 روپے پر مستحکم رہی۔