رحیم یار خان: رحیم یار خان کے حلقہ این اے 171 میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل آج صبح 8 بجے شروع ہو گیا ہے اور یہ شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔
ضمنی انتخابات کے پیش نظر ضلع رحیم یار خان میں آج عام تعطیل ہے اور دفعہ 144 بھی نافذ کر دی گئی ہے۔
یہ سیٹ پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم این اے ممتاز مصطفیٰ ایڈوکیٹ کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔
پولنگ کے دوران سیکورٹی کے انتظامات کے لیے 2700 پولیس اہلکار ڈیوٹی پر موجود ہیں۔ حلقہ این اے 171 میں کل 5 لاکھ 26 ہزار ووٹرز اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے، اور اس مقصد کے لیے 301 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے 7 امیدوار اس ضمنی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، اور پیپلز پارٹی کے مخدوم طاہر رشید الدین اور پی ٹی آئی کے حسان مصطفیٰ ایڈوکیٹ کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔