ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کی کلائی میں جڑے ہیروں سے مزین گھڑی کی قیمت جان کر مداحوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سلمان خان کو جیکب ایریبو (دنیا کی سب سے مہنگی گھڑیوں کے برانڈ کے مالک) گھڑی پہنا رہے ہیں۔
جیکب ایریبو نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اس ویڈیو کو پوسٹ کیا، جس میں وہ سلمان خان کو اپنے برانڈ کی قیمتی گھڑی ‘Billionaire III’ پہنا رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، ‘Billionaire III’ گھڑی کا ڈائل منفرد ڈیزائن کے ساتھ تیار کیا گیا ہے، اور اس کے بریسلیٹ میں 504 ہیروں کے علاوہ، مجموعی طور پر 714 قیمتی ہیروں کا استعمال کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ‘Billionaire III’ کی قیمت 41 کروڑ 98 لاکھ بھارتی روپے بتائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ جیکب ایریبو دنیا کی سب سے مہنگی گھڑیوں کی برانڈ ‘جیکب اینڈ کو’ کے مالک ہیں، جن کی گھڑیاں دنیا کی امیر ترین شخصیات کی پسندیدہ ہیں۔