اسلام آباد: حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ فی یونٹ قیمت میں 1.74 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
حکومت کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اضافے کا فوراً اطلاق ہو گیا ہے۔ یہ اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق نہ صرف ڈسکوز بلکہ کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا، جس سے صارفین پر 43 ارب 23 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ستمبر، اکتوبر، اور نومبر کے مہینوں کے لیے ہوگا۔ نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے فیصلہ 6 ستمبر کو وفاقی حکومت کو بھیجا تھا۔