اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ میاں محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی پنشن ایک بم کی شکل اختیار کرچکی ہے اور اسے روکنے کے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں۔
سینیٹ کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران جوابات دیتے ہوئے، وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ زرعی قرضوں کے معاملے پر بلوچستان پر خصوصی توجہ دیں۔
انہوں نے کہا کہ کفایت شعاری اور رائٹ سائزنگ کے حوالے سے ڈاکٹر عشرت حسین نے پی ٹی آئی دور حکومت میں عمدہ کام کیا۔ وزیر خزانہ نے ڈاکٹر قیصر بنگالی اور ڈاکٹر عشرت حسین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کے کیے گئے کام کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انہوں نے 6 وزارتوں میں رائٹ سائزنگ پر کام مکمل کر لیا ہے اور اس کے لیے قانون سازی کی ضرورت ہے۔
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں اضافہ
میاں محمد اورنگزیب نے پنشن کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پنشن اب ایک بم کی شکل اختیار کرچکی ہے اور اس کے لیے فوری اصلاحات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ پنشن اصلاحات کے لیے جلد قانون سازی کی جائے گی۔