بنوں۔ سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضے کے معاملے میں سپیشل جج ایف آئی اے کورٹ اسلام آباد ہمایوں دلاور، ان کے بھائی صادق دلاور، والد دلاور خان، اور رجسٹرار تاج مالی خان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ اینٹی کرپشن پشاور نے اس کیس میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے عدالت سے وارنٹ حاصل کر لیے ہیں۔
مقدمے میں الزام ہے کہ ملزمان نے عدالتی فیصلے میں جعلی اندراج کے ذریعے سرکاری زمین اپنے نام کر لی اور اسے ایک ہاو¿سنگ سوسائٹی میں شامل کر لیا، جس سے حکومت کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔ قابل ذکر ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے حال ہی میں توشہ خانہ کیس میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو قید کی سزا سنائی تھی۔