اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کل رات کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران، اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ وہ اس واقعے پر ایکشن لیں گے اور خاموش نہیں رہیں گے، اور اسے سنجیدگی سے دیکھیں گے۔
سردار ایاز صادق نے اس بات کا ذکر کیا کہ بدقسمتی سے جب پارلیمنٹ پر پہلا حملہ ہوا، وہ خود اسپیکر تھے، اور اس کے بعد پارلیمنٹ لاجز پر بھی حملہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں اسٹینڈ لینا پڑے گا، اور تمام ویڈیوز حاصل کی جائیں گی تاکہ ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے۔ اگر ایف آئی آر درج کرانی پڑی تو وہ کرائیں گے اور مجرموں کے نامزد بھی کریں گے۔اسپیکر نے تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کو چیمبر میں طلب کر لیا ہے تاکہ معاملے پر مشاورت اور کارروائی کی جا سکے۔