اسلام آباد۔ پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا سربراہ اظہر مشوانی نے تصدیق کی ہے کہ ان کے لاپتہ بھائی، پروفیسر مظہر مشوانی اور پروفیسر ظہور مشوانی، گزشتہ رات 2 بجے گھر واپس آ گئے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر انہوں نے بتایا کہ ان کے دونوں بھائیوں کو رات 2 بجے رہا کر دیا گیا، اور انہیں 6 جون سے 6 ستمبر تک، یعنی 92 دن اغوائ میں رکھا گیا تھا۔ پی ٹی آئی کے رہنما اظہر مشوانی نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ تمام جبری طور پر گمشدہ افراد کو جلد از جلد ان کے اہل خانہ کے پاس محفوظ طریقے سے واپس لوٹائے، اور تمام پاکستانیوں خصوصاً وکلاء، صحافیوں، سوشل میڈیا کارکنان، اور انصاف پسندوں کی کوششوں اور دعاو¿ں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شہباز علی رضوی کا بھی دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں جنہوں نے کیس کو غیر ضروری تاخیر میں نہیں ڈالا اور قانون کے مطابق میرٹس پر چلایا۔