راولپنڈی ۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے جعلی اے ایس آئی گرفتار کرلیا ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی ہدایات پر سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے سائبر کرائمز کے سدباب کے لئے چھاپہ مار کاروائی میں آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث محمد جابر نامی ملزم گرفتار کرلیا ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم نجی یونیورسٹی میں بطور سکیورٹی گارڈ ڈیوٹی کر رہا تھا اور خود کو امریکی شہری ظاہر کر کے طالبات کو اپنے جال میں پھنساتا تھا ملزم خود کو ایف آئی اے کا اہلکار ظاہر کر کے یونیورسٹی کی طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کرتا تھا ترجمان کے مطابق ملزم کو جناح گارڈن اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزم طالبات کو قابل اعتراض مواد کی آڑ میں بلیک میل کرنے میں ملوث ہے جبکہ ملزم کے موبائل سے قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا ہے ملزم گزشتہ کئی ماہ سے طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کر رہا تھا ملزم سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔