اسلام آباد۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی سربراہ عمران خان نے 9 مئی کے مقدمات میں ملٹری کورٹ کے ذریعے ٹرائل کے لیے خود کو فوجی حراست میں دینے سے روکنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ عمران خان کی جانب سے وکیل عزیر کرامت بھنڈاری کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں سیکرٹری قانون، سیکرٹری داخلہ، اور وفاق کو فریق بنایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب، ڈی جی ایف آئی اے اور آئی جی جیل خانہ جات کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ عمران خان کو فوجی حراست میں نہ رکھا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ سابق وزیراعظم سویلین عدالتوں اور سویلین حراست میں رہیں۔