ایک نئی تحقیق کے مطابق، امریکا میں سپر مارکیٹوں میں دستیاب بےبی مصنوعات اکثر غیر صحت بخش ہیں۔
تحقیق کے دوران، امریکا کے 10 سپر مارکیٹوں کی شیلفوں پر 6 ماہ سے 36 ماہ کے بچوں کے لیے فروخت کی جانے والی 651 خوراکوں کا تجزیہ کیا گیا، اور پتا چلا کہ ان میں سے ساٹھ فیصد خوراکیں عالمی ادارہ صحت کی تجویز کردہ غذائی ہدایات پر پورا نہیں اتریں۔
برآمدات سے متعلق درآمدی اشیا کے ٹیرف میں کمی کا منصوبہ
ماہرین نے دریافت کیا کہ اشتہارات میں دکھائی جانے والی نوزائیدہ بچوں کی خوراکیں عالمی ادارہ صحت کے معیارات پر پوری نہیں اُترتیں۔
تحقیق میں شامل تمام مصنوعات میں سے 70 فیصد مصنوعات پروٹین کے مواد سے متعلق عالمی ادارہ صحت کی رہنمائی پر پورا نہیں اُترتیں۔
اور 25 فیصد مصنوعات کیلوری کے معیارات کو بھی پورا کرنے میں ناکام رہی ہیں۔