اسلام آباد: بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز انویسٹرز سروس نے پاکستان کے پانچ بینکوں کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، موڈیز نے پانچ پاکستانی بینکوں کی لانگ ٹرم ڈیپازٹ ریٹنگ کو سی اے اے تھری سے بہتر کرکے سی اے اے ٹو کر دیا ہے۔
موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کردی
اعلامیے کے مطابق، الائیڈ بینک لمیٹڈ، حبیب بینک لمیٹڈ، مسلم کمرشل بینک، نیشنل بینک آف پاکستان، اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کی ریٹنگ میں اضافہ ہوا ہے۔
اس کے ساتھ ہی، ریٹنگ ایجنسی نے ان بینکوں کی آؤٹ لک کو مستحکم سے مثبت میں تبدیل کر دیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ موڈیز کو امید ہے کہ یہ بینک مستقبل میں مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
مزید برآں، موڈیز نے چار پاکستانی بینکوں کی بیس لائن کریڈٹ اسیسمینٹ کو بھی اپ گریڈ کر کے سی اے اے ٹو کر دیا ہے۔
چند روز قبل، موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بھی اپ گریڈ کی تھی، اور پاکستان کی مقامی اور غیر ملکی کرنسی کے قرضوں کے لیے ایشور ریٹنگ کو بہتر بنایا تھا۔
موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں کمی کی وجہ سے ریٹنگ میں بہتری آئی ہے۔