کراچی: عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ کر دیا ہے۔
موڈیز کی ویب سائٹ پر شائع شدہ رپورٹ کے مطابق، موڈیز نے پاکستان کے مقامی اور غیرملکی کرنسی قرضوں کے لیے ایشور اور سینئر ان سیکیورڈ ریٹنگ Caa3 سے بڑھا کر Caa2 کر دی ہے۔
مزید برآں، موڈیز نے پاکستان کے آؤٹ لک کو بھی اسٹیبل سے بڑھا کر پوزیٹیو کر دیا ہے۔