اسلام آباد۔ یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی سی کمی متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق، امریکی خام تیل کی قیمتوں میں پچھلے دو ہفتوں کے دوران 3.60 فیصد کمی ہوئی ہے۔
کمی کے بعد، امریکی خام تیل کی قیمت 74.69 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ برینٹ آئل کی قیمت بھی دو ہفتوں میں 2.34 فیصد کم ہوکر 74.69 ڈالر فی بیرل پر آ گئی۔
یکم ستمبر سے پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی توقع ہے، اور اس میں دو سے تین روپے فی لیٹر کی کمی متوقع ہے۔