اسلام آباد، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایک نیا آسان ٹیکس ریٹرن فارم جاری کر دیا ہے۔
ایف بی آر کے چیف کوآڈینیٹر نے اس اقدام کے بارے میں بتایا کہ یہ فارم “تاجر دوست اسکیم” کے تحت متعارف کرایا گیا ہے۔
نان فائلرز اس آسان فارم کو پُر کر کے فائلر بن سکتے ہیں، اور اس اسکیم کے تحت ادا کیا گیا ایڈوانس ٹیکس بھی ایڈجسٹ ایبل ہوگا۔
ٹیکس وصولی :ایف بی آر تاجروں کا مطالبہ ماننے کیلئے تیار
چیف کوآڈینیٹر کے مطابق، نئے ٹیکس فارم میں سالانہ فروخت، خریداری، اور آمدن کی تفصیلات فراہم کرنا ضروری ہے۔
اس کے علاوہ، فارم میں کل منافع، آمدن، اور سیونگ کی معلومات بھی طلب کی گئی ہیں، جبکہ تاجروں سے ادا کردہ ٹیکسوں اور ایڈجسٹ ایبل ٹیکس کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔
نئے فارم میں ٹیلی فون اور بجلی بلوں پر ادا کردہ ٹیکس کا ڈیٹا بھی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ ایف بی آر نے تاجروں سے اثاثہ جات کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔
یہ فارم اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں دستیاب ہے۔