اسلام آ باد، پاکستان میں رواں سال بجلی کا اوسط ماہانہ بل 100 ڈالر سے بڑھ کر 350 ڈالر پر پہنچ گیا۔
جولائی میں رہائشی صارفین کے لیے بجلی کی فی یونٹ اوسط قیمت میں 18 فیصد اضافہ ہوا۔
پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد فوٹو وولٹک پینل کی فروخت میں 50 فیصد سے زائد کا اضافہ ہو گیا۔
تقریبا 90 فیصد لوگوں نے شمسی توانائی کا استعمال شروع کر دیا۔
خطے میں سب سے مہنگی بجلی،وفاقی وزیر توانائی کا اعتراف
رپورٹ کے مطابق 2024 میں پاکستانی گھرانوں کا اوسط ماہانہ بجلی کا بل 350 ڈالر ہے جبکہ ایک سال قبل یہ 100 ڈالر تھا۔
جولائی میں جب ملک کو آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر کا نیا قرض ملا تو رہائشی صارفین کے لیے بجلی کی فی یونٹ اوسط قیمت میں 18 فیصد اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق ایک اور سولر پینل سپلائر سید خان نے اشارہ کیا کہ فوٹو وولٹک پینل کی فروخت ، جو بنیادی طور پر چین سے درآمد کی جاتی ہے ، تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
اس موسم گرما میں سولر پینلز کی فروخت میں 50 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
یہاں ہر سولر پینل کی اوسط قیمت تقریبا 90 امریکی ڈالر ہے جس کا سائز اور صلاحیت مختلف ہے۔