ڈھاکہ۔بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ،طلبہ نے استعفے تک ملک گیر سول نافرمانی کی تحریک چلانے اعلان کر دیا
ہفتہ کے روز طلبہ رہنماؤں نے اعلان کیا کہ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے استعفے تک ملک بھر میں منظم اور بھرپور احتجاجی تحریک چلائی جائے گی
ماہ جولائی میں سول سروسز کی ملازمتوں میں کوٹہ سسٹم کے خلاف ملک میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہوئے اور ریلیاں منعقد کی گئیں۔
احتجاج اور مظاہروں پر ریاست کی جانب سے بدترین تشدد کیا گیا اور مختلف واقعات میں 200 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں
موجودہ صورت حال وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے 15 سال کے دوراقتدار میں سب سے زیادہ گھمبیر ہےاور وہ بری طرح پھنس گئیں ہیں
طلبہ رہنمائوں نے وزیراعظم حسینہ واجد کے ساتھ مذاکرات کی پیش کش کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ان کی مہم اس وقت تک جاری رہے گی جب تک وزیراعظم اور ان کی حکومت مستعفی نہیں ہو جاتی۔