Author: Web Desk

راولپنڈی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ بلوچستان میں مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کی جانب سے بزدلانہ حملے کیے گئے جس کے جواب میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 21 دہشت گرد ہلاک ہو گئے آپریشن کے دوران فورسز کے 14 سکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوئے۔ گزشتہ رات بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کی جانب سے بزدلانہ حملے کیے گئے، حملوں کا مقصد بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنا تھا۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کی موثر اور بروقت کارروائی میں 21 دہشتگرد ہلاک ہوئے…

Read More

راولپنڈی ۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چینی بری فوج کے سربراہ کی ملاقات ہوئی، جس میں دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے پر بات چیت کی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، چینی فوج کے کمانڈر اور جنرل عاصم منیر نے باہمی دلچسپی کے موضوعات، علاقائی سلامتی، فوجی تربیت اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، جنرل سید عاصم منیر نے پاک فوج اور پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان مضبوط تعلقات پر زور دیتے ہوئے، دونوں ممالک کے مابین جاری دوطرفہ فوجی تعاون کو پائیدار…

Read More

اسلام آباد۔وزیراعظم شہباز شریف نے سکواش کے عالمی چیمپئن جان شیر خان کے علاج کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سکواش کے معروف کھلاڑی اور عالمی چیمپئن جان شیر خان سے ملاقات کی، اور انہیں شاندار خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سکواش کے کھیل کو ملک میں مقبول بنانے اور اس کے فروغ میں آپ کی خدمات انتہائی اہم ہیں، آپ نے اپنے کھیل کے ذریعے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوم کو آپ کی کامیابیوں پر فخر…

Read More

شرقپور شریف: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی کے رکن رانا افضال حسین کا انتقال ہو گیا ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق، رانا افضال حسین کو دل کا دورہ پڑا جس نے ان کی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔ رانا افضال حسین وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کے بڑے بھائی اور رانا عتیق انور، ایم این اے، کے والد تھے۔ خاندانی ذرائع نے بتایا کہ رانا افضال حسین کی میت آبائی گاؤں ننگل کس والا مریدکے نارووال روڈ منتقل کر دی گئی ہے۔ مرحوم نے ضمنی الیکشن میں پی پی 139 سے پنجاب اسمبلی کی رکنیت حاصل کی…

Read More

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ انسانوں کو کنٹرول کرنے کے لیے بھیڑ بکریوں کی طرح ڈنڈوں کی ضرورت نہیں ہوتی، ملک کو مضبوط اداروں کی ضرورت ہے، اور جو کچھ ہو رہا ہے وہ خودکشی کے مترادف ہے۔ راولپنڈی اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاو¿نڈ کے کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے غیر رسمی بات چیت میں انہوں نے کہا کہ ان کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں ہے، اور جب بھی اسٹیبلشمنٹ سے بات ہو گی تو وہ ملک اور قانون کے مفاد میں ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ…

Read More

غزہ۔اسرائیلی فوج نے غزہ کے النصیرت پناہ گزین کیمپ کے اسکول العز بن عبدالسلام پر شدید بمباری کی، جس کے نتیجے میں کئی فلسطینی ہلاک ہوگئے، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، اسرائیلی فوج نے اس علاقے سے فلسطینی پناہ گزینوں کو نکل جانے کا حکم دیا اور پھر رات بھر بمباری جاری رکھی۔ رپورٹوں کے مطابق، اس بمباری میں کئی فلسطینیوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔ ایک دل گرفتہ والدین نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ جب وہ اپنے بچے کو تلاش کرنے نکلے تو ان کے جگر کے ٹکڑے دو…

Read More

پورٹ سوڈان: سوڈانی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت امن مذاکرات میں شریک نہیں ہوگی بلکہ وہ 100 سال تک لڑنے کا عزم رکھتے ہیں۔ سوڈان کے فوجی سربراہ عبدالفتاح البرہان نے واضح کیا ہے کہ ان کی حکومت سوئٹزرلینڈ میں حریف نیم فوجی دستوں کے ساتھ ہونے والے امن مذاکرات میں شامل نہیں ہوگی۔ جنرل عبدالفتاح البرہان نے پورٹ سوڈان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم جنیوا نہیں جائیں گے بلکہ 100 سال تک لڑیں گے۔ سوڈان کی سرکاری فوج گزشتہ 16 ماہ سے نیم فوجی فورسز (آر ایس ایف) کے خلاف…

Read More

لاہور۔ پی سی بی نے چیمپیئنز ون ڈے کپ کے لیے پانچ مینٹورز کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے، جن میں مصباح الحق، ثقلین مشتاق، سرفراز احمد، شعیب ملک، اور وقار یونس شامل ہیں۔ پی سی بی کے سربراہ محسن نقوی نے بتایا کہ یہ تقرریاں ایک شفاف طریقہ کار کے تحت تین سالہ معاہدے کے تحت کی گئی ہیں۔ ان مینٹورز کا پہلا اہم کام 12 ستمبر سے فیصل آباد میں شروع ہونے والے چیمپیئنز ون ڈے کپ میں ہوگا۔ محسن نقوی نے کہا کہ یہ پانچ کرکٹرز کھیل کے وسیع تجربے سے لیس ہیں، جو پاکستان کی…

Read More

ریاض۔ سعودی عرب میں منعقد ہونے والے ای اسپورٹس ورلڈ کپ میں سعودی فالکنز کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔ فاتح ٹیم کو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وننگ ٹرافی سے نوازا۔ ایوارڈ تقریب کے مہمان خصوصی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان تھے، جنہوں نے ریاض میں 8 ہفتوں تک جاری رہنے والے ای اسپورٹس ورلڈ کپ کے اختتام پر سعودی فالکنز کی فاتح ٹیم کو وننگ ٹرافی پیش کی۔ سعودی فالکنز نے 5665 پوائنٹس کے ساتھ اپنے حریف ڈچ لیکوئڈ ٹیم کو شکست دی، جو 2545 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی، جبکہ سوئس…

Read More

ممبئی۔ بھارتی اداکار کو جیل میں خصوصی سہولت فراہم کرنے پر 7 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، قتل کے الزام میں قید کینیڈین اداکار درشن کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں وہ جیل کے لان میں اہلکاروں کے ساتھ چائے پیتے اور خوشگوار موڈ میں گفتگو کرتے نظر آ رہے تھے۔ اداکار کو جیل میں فراہم کردہ خصوصی سہولت پر عوامی ردعمل کے بعد، کرناٹک کے وزیر داخلہ نے اعلان کیا کہ بنگلورو جیل کے 7 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کی ایک خصوصی ٹیم اس معاملے…

Read More