Author: Web Desk

کراچی: موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے کپاس کی مقامی پیداوار میں نمایاں کمی آئی ہے جس کے باعث ٹیکسٹائل ملوں نے بڑے پیمانے پر روئی کی درآمدی معاہدے شروع کر دیے ہیں۔ چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے کہا کہ گزشتہ سال کپاس کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی نے اس سال کپاس کی کاشت میں کمی کا باعث بنی، اور حالیہ شدید بارشوں نے کپاس کی فصل کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ اس صورتِ حال کے نتیجے میں پاکستانی ٹیکسٹائل ملوں نے وسیع پیمانے پر روئی کی درآمدی معاہدے کرنا شروع کر دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ…

Read More

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی اور ن لیگ سے ہونے والے معاہدے، مطالبات اور عوامی مسائل پیش کیے۔ ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق، چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ایم کیو ایم پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے لیے گیا۔ اس ملاقات میں مسلم لیگ ن کے ساتھ ماضی میں ہونے والے معاہدے، مطالبات اور عوامی مسائل وزیراعظم کے سامنے رکھے گئے۔ ملاقات میں، ایم کیو ایم نے بجلی کے نرخوں میں کمی کی درخواست دہرائی اور…

Read More

راولپنڈی: آرمی چیف کے زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں اس بات کا اظہار کیا گیا کہ فوج ایک منظم ادارہ ہے، جس کے ہر فرد کی وفاداری ملک اور افواجِ پاکستان کے ساتھ ہے اور کسی کو بھی احتساب سے استثنیٰ حاصل نہیں ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی صدارت میں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس کے شرکاء نے شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ فورم نے پاکستان کے امن و استحکام کے لیے شہداء…

Read More

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں 43 فیصد شعبے ایک فیصد سے بھی کم ٹیکس فراہم کررہےہیں، جبکہ تنخواہ دار طبقہ جی ڈی پی میں اپنا حصہ سے زیادہ ٹیکس ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ملک کب تک ایسے چل سکتا ہے؟ پریس کانفرنس کے دوران وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے، مہنگائی میں کمی آئی ہے اور اس وقت مہنگائی کی شرح 9.6 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ ہماری کرنسی مستحکم ہو رہی ہے اور پالیسی…

Read More

اسلام آباد۔اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے عوام پاکستان کے سربراہ شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی ہے، دونوں رہنماؤں کی اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں اس بات ہر اتفاق کہ ملک کے استحکام کا واحد حل آئین پاکستان کی پاسداری میں ہے۔ شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں وہ کسی قسم کے کسی بھی اتحاد میں شامل نہیں ہونا چاہتے۔ انکا کہنا تھا کہ ملک کی سمت تب ٹھیک ہو گی جب اسکو آئین کے تحت چلایا جائیگا۔

Read More

اسلام آباد۔وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ کی زیرصدارت یونیورسل سروس فنڈ (یو ایس ایف) کے 50 ویں پالیسی کمیٹی کا اجلاس منگل کو وزارت آئی ٹی کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری آئی ٹی اظفر منظور بھی موجود تھے۔یو ایس ایف اور اگنائٹ کیلئے مجموعی طور پر 26.960 ارب روپے بجٹ کی منظوری دی گئی ۔اجلاس میں یو ایس ایف کمپنی کے لئے مالی سال 2024۔25 کے لیئے 23 ارب روپے بجٹ کی منظوری دی گئی۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) یو ایس ایف چوہدری مدثر نوید نے اجلاس کو یو…

Read More

راولپنڈی۔ بحری دفاعی صلاحیتوں میں شاندار اضافہ ہوا ہے، اور پاک بحریہ میں دو نئے جنگی جہاز رسمی طور پر شامل ہونے کے لیے تیار ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، یوم دفاع کے موقع پر پاک بحریہ کے فلیٹ میں دو اہم جہاز، پی این ایس بابر اور پی این ایس حنین، شامل ہوں گے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ترکی میں تیار کردہ پہلا ملجم/بابر کلاس جہاز باقاعدہ طور پر پاک بحریہ کا حصہ بنے گا، جبکہ رومانیہ میں تیار کردہ تیسرا آف شور پیٹرول ویسل پی این ایس حنین بھی بحریہ میں شامل ہو…

Read More

اسلام آباد ۔وفاقی حکومت نے تاجروں کو ٹیکس چھوٹ دینے سے صاف انکار کردیا ہے،وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کو ٹارگٹڈ سبسڈی پر اعتراض نہیں ہے، بی آئی ایس پی کے ذریعے مستحق طبقے کو سبسڈی دی جاسکتی ہے، اس حوالے سے رواں ہفتے وزرائے اعلیٰ سے بات چیت ہوگی اور ملک بھر میں یکساں پالیسی نافذ ہوگی، وفاقی سیکرٹری خزانہ بھی صوبائی سیکرٹری سے بات چیت کریں گے جب کہ اسی مہینے صوبوں سے مل کر قومی مالیاتی معاہدہ تیار کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ بیرونی فنانسگ کا 2 ارب ڈالر کا…

Read More

اسلام آباد ۔پی ڈبلیو ڈی ملازمین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں،شیلنگ ،وفاقی دارالحکومت میدان جنگ بن گیا ،پولیس اور پی ڈبلیو ڈی ورکرز کے درمیان پتھراو¿ اور شیلنگ جاری ہے پولیس نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنما سیف علوی ذیشان شاہ رحمان باجوا سمیت متعدد ورکرز کو گرفتار کر لیا،پولیس میں انسو گیس کا استعمال کیا درجنوں انسو گھاس گیس کے شیل پی ڈبلیو ڈی افس کے اندرپھینک دیئے ،پی ڈبلیو ڈی کے ورکرز افسران سمیت متعدد افراد دفتر کے اندر محصور ہو کر رہ گئے ،جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام ہونے والے احتجاج میں ورکرز کا دفتر کے…

Read More

بیجنگ۔ چین میں اسکول کے دروازے پر کھڑے بچوں کو ایک اسکول بس نے کچل دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، یہ دل دہلا دینے والا واقعہ چین کے صوبے شینڈونگ کے شہر تائی آن میں صبح 7 بجے پیش آیا، جب بچے قطار میں کھڑے ہو کر اسکول میں داخل ہو رہے تھے۔ اس دوران ایک تیز رفتار اسکول بس نے درجن بھر بچوں کو کچل دیا۔ زخمی بچوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں 11 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی، جبکہ زخمیوں کی تعداد کے بارے میں مختلف اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ سوشل…

Read More