Author: Web Desk

ٹیکسلا۔وزیراعظم شہباز شریف کی سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان کے گھر آمدپہنچ گئے اور ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔جمعہ کے روز وزیر اعظم شہباز شریف اچانک سابق لیگی رہنما چوہدری نثار کے گھر پہنچے جہاں پر چوہدری نثار اور ان کے بیٹوں نے وزیر اعظم کا استقبال کیا ،وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے ،اس موقع پر وزیر اعظم نے چوہدری نثار علی سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور ان کی درجات بلندی کے لئے دعا کی اور بعد…

Read More

گوانگچو۔ پاکستان میں کھلونوں کی مصنوعات کی طلب میں اضافہ ہو گیا ،پاکستان اورچین کے درمیان کھلونوں کی صنعت کے وسیع امکانات ہیں اور فریقین نے اس میں تعاون کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ 23 واں چین چنگھائی انٹرنیشنل کھلونا اور گفٹ میلہ 25 سے 27 اکتوبر تک شانتو انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں منعقد ہوگا، پاکستانی وفد شرکت کرے گا ۔ گوانگچو میں پاکستانی قونصلیٹ جنرل میں ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ قونصلر محمد عمران کی زیر صدارت 23 ویں ٹوے ایکسپو کی آرگنائزنگ کمیٹی کی ڈپٹی ڈائریکٹر چنچھی جن ، پاکستان ٹوے ایسوسی ایشن کے صدر شہزاد اسلم،…

Read More

راولپنڈی۔ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جنرل باجوہ کے بغیر جنرل فیض کا مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے، اور اگر باجوہ کو مقدمے میں شامل کیا جائے تو سب راز کھل جائیں گے۔ اڈیالہ جیل میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے نیب ترامیم پر فیصلہ سنا دیا ہے، حکومت کو این آر او ٹو مبارک ہو۔ اس فیصلے سے ہمارے توشہ خانہ کے نئے کیس کا خاتمہ ہوگیا، مجھے خوشی منانی چاہیے اور اب 190 ملین پاو?نڈ کا ریفرنس بھی تقریباً ختم ہونے والا ہے۔ انہوں نے…

Read More

گوادر۔ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ (این جی آئی اے) پر گرین کوریج انیشی ایٹو کے تحت شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)، گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) اور چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی(سی او پی ایچ سی)ماحول کو خوبصورت بنانے کے لئے شجرکاری کے عمل میں تعاون کر رہے ہیں جس سے ماحولیاتی منظر نامے کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ پہلے مرحلے میں این جی آئی اے میں 3 کلومیٹر سے زیادہ آنے اور جانے والی سڑکوں کو ٹری کوریج کے تحت لایا جارہا ہے۔ سرکاری شعبے کی…

Read More

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ وانی کپور نے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کے لیے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔ وانی کپور نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے فواد خان کے متعدد ڈرامے اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر دیکھے ہیں اور انہیں فواد خان کی اداکاری بہت پسند ہے۔ وانی نے بتایا کہ جب بھی وقت ملتا ہے، وہ اپنی والدہ کے ساتھ فواد خان کے ڈرامے دیکھتی ہیں۔ میری شادی میں والدین نے شرکت نہیں کی تھی، مدیحہ امام اداکارہ نے مزید کہا کہ ان کی والدہ بھی فواد خان اور ان…

Read More

پیرس: دنیا کی سب سے بڑی گولڈ فش، جسے ‘دی کیرٹ’ کے نام سے جانا جاتا ہے، فرانس کے علاقے شیمپین میں واقع اپنی فشری میں مردہ حالت میں پائی گئی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، دی کیرٹ کی صحیح عمر تو معلوم نہیں، لیکن اس کا اندازہ تقریباً 20 برس کے قریب لگایا جاتا ہے، اور یہ بوڑھی ہو چکی تھی۔ دی کیرٹ اپنے غیر معمولی رنگ اور 30 کلوگرام کے وزن کی وجہ سے عالمی سطح پر مشہور تھی۔ اس کی نرگسیت کی وجہ سے، اینگلر (مچھلی پکڑنے والے) یورپ بھر سے اس مچھلی کو…

Read More

گریز: آسٹریا میں ایک نیورو سرجن کے خلاف تحقیقات جاری ہیں جن پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی 13 سالہ بیٹی کو دماغی آپریشن کے دوران مریض کی کھوپڑی میں سوراخ کرنے کی اجازت دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایک 33 سالہ شخص کو جنگل میں ایک شدید حادثے میں سر پر چوٹ آئی، جس کے بعد اسے آسٹریا کے شہر گریز کے یونیورسٹی ہسپتال گریز منتقل کیا گیا۔ اے آئی دماغی امپلانٹ، پارکنسن کے مریضوں کے لیے امید کی کرن آپریشن کے دوران، ڈیوٹی پر موجود خاتون نیورو سرجن، جن کا نام پرائیویسی کی وجہ سے ظاہر نہیں…

Read More

کراچی: آج سونے کی قیمتوں میں عالمی اور مقامی سطح پر ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھنے کو ملا۔ عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر کے اضافے کے بعد 2518 ڈالر تک پہنچ گئی۔ دوسری طرف، مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 263500 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ اسی طرح، فی 10 گرام سونے کی قیمت 1200 روپے بڑھ کر 225908 روپے تک پہنچ گئی۔ ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس، فی تولہ…

Read More

کراچی (آن لائن) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کراچی شرقی نے کارساز حادثے کی ملزمہ کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔ عدالت نے ملزمہ کی ضمانت کو ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کیا۔ سماعت کے دوران ملزمہ کے وکیل نے عدالت کے سامنے یہ موقف پیش کیا کہ ملزمہ ذہنی طور پر بیمار ہے اور اس کا علاج اگست 2005ء سے جاری ہے۔ ملزمہ کے پاس برطانیہ کا ڈرائیونگ لائسنس موجود ہے جو پاکستان میں چھ ماہ تک معتبر ہے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء نے اللہ کے نام پر معافی دے دی…

Read More

اسلام آباد۔ پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا سربراہ اظہر مشوانی نے تصدیق کی ہے کہ ان کے لاپتہ بھائی، پروفیسر مظہر مشوانی اور پروفیسر ظہور مشوانی، گزشتہ رات 2 بجے گھر واپس آ گئے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر انہوں نے بتایا کہ ان کے دونوں بھائیوں کو رات 2 بجے رہا کر دیا گیا، اور انہیں 6 جون سے 6 ستمبر تک، یعنی 92 دن اغوائ میں رکھا گیا تھا۔ پی ٹی آئی کے رہنما اظہر مشوانی نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ تمام جبری طور پر گمشدہ افراد کو جلد…

Read More