Author: Faizan ibd

اسلام آباد ۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ کوئی ملک پاکستان کے ڈیپازٹ اور قرضوں میں توسیع کے لیے تیارنہیں ،عطیات سے ملک نہیں چلتے ٹیکسز پر چلتے ہیں ، صوبوں میں زرعی ٹیکس لگنا ہے، ملک کو چلانے کے لیے نجی شعبے کو آگے آنا ہوگا، آئی ایم ایف کے ساتھ قرض معاہدے میں کوئی چیز خفیہ نہیں ہے، کوئی بھی ملک ڈیپازٹ یا قرض کو روول اوور کرنے کو تیار نہیں البتہ چین اور سعودی سمیت دیگر ممالک سرمایہ کاری چاہتے ہیں۔اسلام آباد لٹریچر فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمداورنگزیب نے کہا…

Read More

لاہور۔ پنجاب حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے کی شرائط کے تحت صوبے میں بڑے زمینداروں پرزرعی ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرنے کے لیے پہلی مرتبہ پنجاب میں زراعت سے بھاری آمدن حاصل کرنے والے بڑے زمینداروں پر سپر ٹیکس لگانے اور لائیو اسٹاک سے ہونے والی آمدن کو زرعی ٹیکس میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہےپنجاب کابینہ سے بذریعہ سرکولیشن منظوری کے بعد پنجاب زرعی انکم ٹیکس ایکٹ 1997میں ترمیم کے لیے ’دی پنجاب ایگریکلچر انکم ٹیکس (ترمیمی) ایکٹ 2024‘ کے بل کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے…

Read More

اسلام آباد ۔ وزارت مذہبی امور نےنئی حج پالیسی میں حج پیکج کے واجبات اقساط میں وصول کرنے کی اسکیم متعارف کروا نے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت نئی حج پالیسی کے تحت سرکاری اسکیم کی حج درخواستیں نومبر کے وسط میں وصول کرے گی۔ سرکاری اسکیم کے تحت 89605 عازمین فریضہ حج کیلئے جائیں گے، ان میں سے 5 ہزار اسپانسر شپ اسکیم کے تحت اور باقی ریگو لر اسکیم کے تحت جائیں گے۔ وزیر مذہبی امور چوہدری سا لک حسین حج پالیسی کا با ضابطہ اعلان اگلے ہفتے کریں گے وزارت مذہبی امور کےذرائع کے مطابق حج پیکج…

Read More

اسلام آباد۔ وفاقی حکومت رواں ماہ کے آخر میں الیکڑیکل وہیکل پالیسی کا اعلان کرے گی پالیسی کے تحت الیکٹرک بائیک اور الیکٹرک گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کے لیے ٹیکسوں اورڈیوٹیز میں رعایت کا اعلان کیا جا ئے گاحکومت ابتدائی طور پرپالیسی کوکامیاب بنانے کے لیے چارارب روپے مختص کرے گی اس میں سے کچھ رقم خواتین کواوربالخصوص کالجز اور یونیورسٹیزمیں ٹاپ کرنے والی طالبات کومفت الیکٹریکل بائیک فراہم کرنے پر خرچ کی جا ئے گی جبکہ الیکٹریکل بائیک بنانے والی کمپنیوں سے بھی کہا جا رہا ہے کہ وہ بھی خریداروں کے لیے بالخصوص خواتین کے لیے قیمتوں…

Read More

لا ہور۔ تین سال کی بچی نے لاہور ہائیکورٹ میں فضائی آلودگی پر قابو نہ پانے کے حوالےسےپنجاب حکومت کے خلاف درخواست دائر کردی عدالت نے درخواست پرسیکرٹری ماحولیات پنجاب سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے 3 سالہ امل سکھیرا کی درخواست پر سماعت کی، بیرسٹر علی ظفر کی وساطت سے درخواست دائر کی گئی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار اپنے دوستوں اور آئندہ نسل کی بہتری کے لیے درخواست دائر کر رہی ہے، محکمہ ماحولیات اور پنجاب حکومت فضائی آلودگی پر قابو پانے میں…

Read More