لاہور: پاکستانی فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے فلسطینی ڈیزائنز پر مبنی اپنا نیا کلیکشن متعارف کروا دیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ اس فیشن مہم سے حاصل شدہ تمام فنڈز فلسطینی عوام کو عطیہ کیے جائیں گے۔
پھلسطینی پرچم کے رنگوں سے مزین اس نئے کلیکشن میں سرخ، سفید، سیاہ اور سبز رنگ کے پرنٹس شامل ہیں، جو روایتی فلسطینی کیفیہ کی جھلک پیش کرتے ہیں۔
ڈیزائنر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پیغام کے ذریعے نئے کلیکشن کی رونمائی کا اعلان کیا اور کہا کہ یہ کلیکشن اتحاد اور طاقت کی علامت ہے۔
ماریہ بی کے نئے کلیکشن کے اعلان کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر ان کے کام کی ستائش کی جا رہی ہے، مگر کچھ لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے ماریہ بی پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ وہ فلسطینی کاز کو اپنے تجارتی مفاد کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔