لاہور۔ لاہور کے علاقے اچھرہ سے اغوا ہونے والے یوٹیوبر عون علی کھوسہ اپنے گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔
پولیس نے عون علی کھوسہ کی بازیابی کی تصدیق کر دی ہے۔ انہیں 15 اگست کی رات ان کے گھر سے اغوا کیا گیا تھا۔ اس اغوا کا مقدمہ تھانہ اچھرہ میں درج تھا۔
یہ مقدمہ عون کی بیوی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، جس میں بتایا گیا کہ دس سے پندرہ مسلح افراد نے دروازہ توڑ کر عون علی کھوسہ کو اغوا کر لیا۔
عون کھوسہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر بجلی کے بھاری بلوں کے موضوع پر “بل بل پاکستان” نامی گانا جاری کیا تھا جو اب حذف کر دیا گیا ہے۔
یہ یوٹیوبر اپنی طنزیہ ویڈیوز اور موجودہ حکومت پر تنقید کی وجہ سے سوشل میڈیا پر معروف ہیں۔