اسلام آباد ۔سرکاری ٹی وی چینل مالی بحران کا شکار ہوگیا،سرکاری ٹی وی کے ملازمین کی تمام تر مراعات پر پابندی عائد کر دی گئی
تفصیل کے مطابق گاڑیوں کے نئے ٹائر اور مرمت پر بھی پابندی عائدکردی گئی ،اینکرز، ریسرچرز کی نئی تقرریوں پر بھی ہر قسم کی پابندی عائد کی گئی ہے۔
آفیشل لنچ، ڈنر اور انٹرٹینمنٹ، ریفریشمنٹ پر بھی پابندی ہوگی ،ذرائع کے مطابق تمام قسم کے اعزازیہ، کیش مراعات کو بھی ختم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا اس کے علاوہ ٹرانسفر اخراجات، ٹریول الاو¿نس، ڈیلی الاو¿نس، ہوٹلز قیام پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے ۔