نئی دہلی: پیرس اولمپکس کے بعد بھارتی جیولن اسٹار نیرج چوپڑا اور مشہور شوٹر منو بھاکر کے درمیان ممکنہ رومانی تعلقات کے بارے میں قیاس آرائیوں نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔
یہ قیاس آرائیاں اس وقت زور پکڑیں جب دونوں ایتھلیٹس کو ایک تقریب میں گرمجوشی سے بات کرتے دیکھا گیا، جس کا انعقاد اولمپکس کے بعد بھارت میں کیا گیا تھا۔ نیرج چوپڑا نے منو بھاکر کی والدہ سے بھی بات چیت کی۔
اس معاملے پر منو بھاکر کے والد رام کشن نے کہا کہ ان کی بیٹی ابھی شادی کی عمر کو نہیں پہنچی اور یہ تمام قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ منو بھاکر کی والدہ اور نیرج چوپڑا کے درمیان خاندانی تعلقات ہیں اور وہ نیرج کو اپنے بیٹے کی طرح سمجھتی ہیں۔
دوسری جانب، نیرج چوپڑا کے چچا نے بھی ان افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نیرج کی ذاتی زندگی کے بارے میں کوئی بھی اہم خبر صحیح وقت پر عوام کے سامنے آئے گی۔