امریکا میں دو پرانی سہیلیاں گزشتہ 81 سال سے ایک دوسرے کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لیے ایک ہی کارڈ کا تبادلہ کر رہی ہیں۔
منگل کے روز 95 برس کی عمر مکمل کرنے والی پیٹ ڈی ریمر نے بتایا کہ یہ منفرد روایت ان کی 14 ویں سالگرہ پر انڈیانا پولِس میں شروع ہوئی تھی، جب ان کی سہیلی میری وہیٹن نے انہیں سالگرہ کا ایک کارڈ بھیجا تھا۔
پیٹ نے اسی سال مئی میں اس کارڈ پر اپنے دستخط کیے اور پھر میری کو ان کی سالگرہ پر واپس کر دیا، اور اس کے بعد سے یہ کارڈ کا تبادلہ ایک مستقل روایت بن چکا ہے۔
پیٹ کا کہنا تھا کہ دونوں سہیلیوں نے کبھی یہ نہیں کہا تھا کہ وہ ایسا کریں گی، کم از کم ان کی یادداشت میں ایسی کوئی بات نہیں ہے۔
اس طویل المدتی کارڈ تبادلے کی روایت کے 60 برس مکمل ہونے پر دونوں کو گینیز ورلڈ ریکارڈ سے نوازا گیا تھا۔
پیٹ نے یہ بھی کہا کہ وہ مئی میں میری کو ایک اور کارڈ بھیج کر اس روایت کو برقرار رکھیں گی۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔