گجرات: بھارتی فضائیہ کا جیگوار لڑاکا طیارہ گجرات کے علاقے جام نگر میں حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ تو محفوظ رہا جبکہ دوسرا لاپتا ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق، سپرنٹنڈنٹ پولیس پریم سکھ ڈیلو نے بتایا کہ اس حادثے میں ایک پائلٹ طیارہ گرنے سے پہلے بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب ہوگیا، جبکہ دوسرا پائلٹ ابھی تک لاپتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ طیارہ گرنے کے بعد آگ لگ گئی تھی، جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر فائٹرز کی ٹیمیں فوراً جائے وقوعہ پر روانہ ہو گئیں اور لاپتا پائلٹ کی تلاش شروع کر دی گئی۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حادثہ جام نگر شہر سے تقریباً 12 کلومیٹر دور پیش آیا اور اس دوران طیارہ ایک کھیت میں گر کر تباہ ہو گیا، جہاں اس کے کاک پٹ میں آگ لگی ہوئی تھی اور اس کے پر بکھرے ہوئے تھے۔
بھارتی فضائیہ کے حکام نے بتایا کہ یہ لڑاکا طیارہ معمول کی تربیتی مشق میں مصروف تھا اور یہ طیارہ دو انجنوں پر مشتمل لڑاکا بمبار طیارہ تھا، جس میں دو پائلٹس کے بیٹھنے کی گنجائش ہوتی ہے اور بھارتی فضائیہ اس طیارے کو وسیع پیمانے پر استعمال کرتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق، یہ طیارہ بھارتی فضائیہ میں 1970 کی دہائی میں شامل کیا گیا تھا، تاہم وقت کے ساتھ اس میں جدید تبدیلیاں کی گئیں۔
یہ حادثہ ایک ماہ سے بھی کم عرصے بعد پیش آیا، جب 7 مارچ کو بھی بھارتی فضائیہ کا ایک لڑاکا طیارہ سسٹم کی خرابی کی وجہ سے انبالہ میں گر کر تباہ ہوگیا تھا، تاہم اس حادثے میں پائلٹ طیارے کو شہری علاقے سے دور لے جانے میں کامیاب ہوگیا تھا اور بحفاظت طیارے سے باہر نکل آیا تھا۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔