خیبر پختونخوا حکومت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہدایات کے باوجود پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کا نام بحال کرنے کی بجائے اس پر “عمران خان کرکٹ سٹیڈیم پشاور” کا نیا بورڈ نصب کر دیا ہے۔
خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے “عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم” رکھنے کے فیصلے پر عمران خان نے فوری طور پر اس تبدیلی کو واپس لینے کی ہدایت کی تھی۔ تاہم حکومت نے ان کی ہدایت کو نظرانداز کرتے ہوئے اسٹیڈیم کا نام بدلنے کے بجائے صرف نیا بورڈ لگا دیا ہے۔
یاد رہے کہ پشاور اسٹیڈیم میں 8 اپریل کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا نمائشی میچ منعقد ہونے والا تھا، لیکن اسے ملتوی کر دیا گیا ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔