اسلام آباد ۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو 10 کروڑ کا چیک اور گاڑی بھی تحفہ میں دی ،سوشل میڈیا پر گاڑی نمبر کے چرچے عروج پر پہنچ گئے
پنجاب حکومت نے ارشد ندیم ملک کو کار نمبر وہی دیا جو اس نے پیرس اولمپیکس میںسکور کیا ،پنجاب حکومت کی جانب سے کار نمبر PAK-92-97 دینے پر سوشل صارفین نے خوب سراہا
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ہیلی کاپٹر کے ذریعے میاں چنوں کی نواحی گاو¿ں میں اولمپیئن ارشد ندیم کے گھر پہنچیں، جہاں اولمپئین اور انکے اہلخانہ نے انکا استقبال کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ارشد ندیم کی والدہ محترمہ رضیہ پروین کو گلے لگاکر مبارکباد پیش کی جبکہ اپنے ہمراہ بٹھایا جبکہ اہلخانہ کے ہمراہ تصاویر اور سلفیاں بھی بنوائیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اولمپیئن ارشد ندیم کو 10 کروڑ روپے کا چیک پیش کیا جبکہ ہنڈا سوک گاڑی بھی تحفے میں پیش کی، انہوں نے جیولین تھرو اسپیشلسٹ کے کوچ سلمان اقبال بٹ کو بھی 50 لاکھ روپے کا چیک دیا۔
اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ قوم کو ارشد ندیم نے بےمثال خوشی سے ہمکنار کیا جبکہ اولمپئین کے والد نے وزیراعلیٰ کی آمد کو عزت افرائی قرار دیا۔