اسلام آباد۔ حکومت نے سندھ کے گورنر کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے
اور اس معاملے پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان بشیر میمن کے نام پر اتفاق رائے ہوگیا ہے۔
سندھ کے گورنر کی تبدیلی کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے موجودہ گورنر کامران خان ٹیسوری کو تبدیل کرنے پر متفق ہو گئے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ کامران ٹیسوری کی جگہ بشیر میمن کو مقرر کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق، پیپلز پارٹی کے وفد نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے
جس میں سیاسی صورتحال اور گورنر سندھ کی تبدیلی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق، اگلے چند دنوں میں سندھ کے گورنر کو تبدیل کر دیا جائے گا۔