لاہور۔موسم گرما میں درجہ حرارت کی تیزی سے بڑھتی سے شہروں میں گرمی اور حبس کا احساس مزید شدت اختیار کر جاتا ہے۔
جب گرمی کی شدت بڑھ جاتی ہے اور درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ یا 86 فارن ہائیٹ سے تجاوز کر جاتا ہے
ایسا موسم انسانی صحت کے لیے بہت نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے، خاص طور پر بیمار افراد اور بزرگوں کے لیے یہ موسم مشکلات کا سبب بن سکتا ہے۔
اگرچہ دن کے وقت دھوپ سے بچنے کے لیے بھاری پردے کھڑکیوں پر لگاکر گھر کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد مل سکتی ہے
رات کے وقت کھڑکیاں کھول کر ہوا کی گزرگاہ بنائی جا سکتی ہے، لیکن اکثر لوگ ایئر کنڈیشنرز کے استعمال پر زیادہ انحصار کرتے ہیں۔
لیکن ایک مثبت بات یہ ہے کہ تپتی دھوپ بھی بالواسطہ طور پر گھرانوں کے بجلی کے بلوں کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ شمسی توانائی کی مدد سے بڑی مقدار میں بجلی پیدا کی جا سکتی ہے، جس سے دن بھر ایئر کنڈیشنرز کا استعمال کرکے گرمی کی شدت کو کم کیا جا سکتا ہے۔
یہ بات ایئر کنڈیشننگ سسٹم کی توانائی کی کارکردگی اور دن بھر دھوپ کی شدت پر منحصر ہے۔
مثال کے طور پر، تقریباً 40 مربع میٹر (430 مربع فٹ) کے ایک اچھی طرح انسولیٹڈ اپارٹمنٹ کے لیے ایک چھوٹا ایئر کنڈیشننگ یونٹ کافی ہوگا، جو کہ 1000 واٹ سے بھی کم بجلی کی ضرورت رکھتا ہے۔
مزید یہ کہ تقریباً دو مربع میٹر کا ایک معیاری شمسی پینل براہ راست سورج کی روشنی سے 400 واٹ تک بجلی پیدا کر سکتا ہے۔
ابر آلود موسم میں یہ یونٹ اس مقدار کا صرف 30 فیصد بجلی پیدا کرتا ہے۔ تاہم، عام طور پر چھوٹے گھروں کے لیے تین سے چار شمسی پینلز کی تیار کردہ بجلی ایئر کنڈیشننگ یونٹ چلانے کے لیے کافی ہوتی ہے۔
اگر گھر کی انسولیشن ناقص ہو یا کئی برقی آلات بھی چل رہے ہوں، تو گھر زیادہ گرم ہو سکتا ہے اور اسے ٹھنڈا رکھنے کے لیے زیادہ ایئر کنڈیشنرز اور بجلی کی ضرورت ہوگی۔
ایسے گھر کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے بڑے کولنگ سسٹم کی ضرورت ہوگی، اور اس صورت حال میں گھر پر مزید شمسی پینلز بھی نصب کرائے جا سکتے ہیں تاکہ بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہو سکے۔
حال ہی میں شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے والے سولر پینلز کی قیمتوں میں کافی کمی آئی ہے۔ شہری علاقوں میں یہ سولر پینلز چھتوں یا بالکونیوں پر نصب کیے جاتے ہیں۔
ایک چھوٹا ایئر کنڈیشننگ سسٹم چلانے کے لیے بالکونی پر نصب پاور اسٹیشن میں چار پینلز (1600 واٹ) لگائے جا سکتے ہیں، جن کی قیمت تقریباً ایک ہزار یورو تک ہو سکتی ہے۔