امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا کے ایک لاٹری دفتر میں ایک شخص کے لیے خوش قسمتی کا ایسا دروازہ کھلا، جس کا اس نے شاید تصور بھی نہ کیا ہو۔ کارتھیج سے تعلق رکھنے والے ڈینس پارکس جب اپنی جیتی ہوئی 50,000 ڈالر کی رقم حاصل کرنے کے لیے گرینزبورو ریجنل آفس اینڈ کلیم سینٹر پہنچے، تو وہ وہاں سے دگنی خوشی کے ساتھ لوٹے۔
ڈینس پارکس نے بتایا کہ وہ اپنی سالگرہ کے موقع پر اس دفتر کا رخ کر رہے تھے، اور اس موقع پر ان کی بیٹی بھی ان کے ساتھ تھی، جس نے انہیں ایک نیا “میری ملٹی پلیئر” لاٹری اسکریچ ٹکٹ بطور تحفہ دیا۔
انہوں نے بتایا، “میں نے جب وہ نیا ٹکٹ اسکریچ کیا تو مجھے یقین نہیں آیا — اس میں 100,000 ڈالرز کا انعام نکلا!”
پارکس نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، “میرے خیال میں یہ واقعی میرا دن تھا۔”
انہوں نے مزید بتایا کہ وہ اپنے دونوں انعامی رقم کو بلوں کی ادائیگی اور اوہائیو میں موجود خاندان کے ساتھ وقت گزارنے پر خرچ کریں گے۔