بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع ہردوئی میں دھوکہ دہی کا ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جس نے نہ صرف شہریوں کو چونکا دیا بلکہ پولیس بھی اس چالاکی پر دنگ رہ گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، تین خواتین پر مشتمل ایک چالاک گروہ نے ریاست بھر میں متعدد نوجوانوں کو فرضی شادیوں کے جال میں پھنسایا اور قیمتی زیورات و نقدی لوٹ کر رفوچکر ہو گئیں۔
متاثرہ شہری نیرج گپتا نے پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ پرمود نامی شخص نے اسے اپنی پوتی پوجا سے شادی کروانے کا جھانسہ دیا اور اسے ہردوئی کے رجسٹرار آفس لے گیا، جہاں رسمی طور پر اس کی پوجا سے شادی کروا دی گئی۔
شادی کے بعد نیرج نے حسب روایت اپنی نئی دلہن کو نقد رقم اور زیورات سونپ دیے، مگر جلد ہی پوجا اور اُس کا دادا بننے والا پرمود غائب ہو گئے۔
ہردوئی پولیس نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے تین خواتین—پوجا عرف سونم، آشا عرف گڈی، اور سنیتا—کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے ان کے قبضے سے نقدی اور زیورات بھی برآمد کر لیے ہیں۔
تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ یہ گروہ ریاست کے مختلف علاقوں میں ایسے نوجوانوں کو نشانہ بناتا تھا جو شادی کے خواہشمند ہوتے۔ شادی کا جھانسہ دے کر یہ خواتین قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہو جاتی تھیں۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔