الاسکا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے اپنے غیر معمولی سائز کے منہ کی بنا پر نیا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔
میری پرل زیلمر رابنسن، جو کیچکن کی رہائشی ہیں، نے اپنے منہ کی پیمائش دندان ساز کی مدد سے کروائی، جس میں ان کے مکمل کھلے منہ کی چوڑائی 2.98 انچ ریکارڈ کی گئی۔ اس منفرد خصوصیت نے انہیں گنیز ورلڈ ریکارڈز میں شامل کرا دیا۔
میری پرل کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سے جانتی تھیں کہ ان کا منہ عام سائز سے بڑا ہے، لیکن انہیں کبھی یہ خیال نہیں آیا کہ یہ دنیا بھر میں منفرد ہو سکتا ہے۔ اُنہیں اس حقیقت کا اندازہ اس وقت ہوا جب انہوں نے سابق ریکارڈ ہولڈر، سمانتھا رامسڈیل کی ایک ویڈیو دیکھی، جن کے منہ کی چوڑائی 2021 میں 2.56 انچ ریکارڈ کی گئی تھی۔
میری پرل نے ہنستے ہوئے کہا، “میں نے وہ ویڈیو چند بار دیکھی اور سوچا کہ میرا منہ تو اس سے بھی بڑا ہے۔ یہ دلچسپ بات ہے کہ جس چیز پر کبھی دھیان نہیں دیا، وہی ایک ریکارڈ بن گئی۔ میں تو اپنے منہ میں اس سے بڑی چیزیں بھی آسانی سے رکھ سکتی ہوں!”
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔