متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظبی میں ہونے والی نایاب اور قیمتی ہیروں کی ایک شاندار نمائش میں دنیا بھر سے لائے گئے قیمتی جواہرات پیش کیے گئے، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 10 کروڑ ڈالر ہے۔
اس نمائش میں بین الاقوامی نیلام گھر سدبیز کی جانب سے آٹھ نایاب ہیروں کا مجموعہ پیش کیا گیا، جن کا مجموعی وزن 700 قیراط سے زیادہ ہے۔ تاہم، ان تمام ہیروں میں سب سے زیادہ توجہ کا مرکز وہ 10 قیراط کا نیلا ہیرا بنا، جسے جنوبی افریقا سے حاصل کیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ نیلا ہیرا اب تک دریافت ہونے والے سب سے نادر اور قیمتی نیلے ہیروں میں سے ایک تصور کیا جا رہا ہے۔
سدبیز کا کہنا ہے کہ یہ قیمتی ہیرا مئی میں نیلام کیا جائے گا، اور اندازہ ہے کہ اس کی قیمت 2 کروڑ ڈالر تک جا سکتی ہے۔
سدبیز میں جواہرات کے عالمی شعبے کے سربراہ، کوئگ بروننگ، نے اس نمائش کے مقام کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ابو ظبی کو منتخب کرنے کی وجہ یہاں کے افراد میں قیمتی پتھروں، خاص طور پر ہیروں، کے لیے گہری دلچسپی اور سلیقہ ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔