اداکارہ حبا بخاری ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران اپنے شریکِ حیات آریز احمد کے دِل چھو لینے والے اظہار پر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور نم آنکھوں کے ساتھ جذباتی ہوگئیں۔

پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی مشہور اور پسندیدہ جوڑی حبا بخاری اور آریز احمد کی محبت بھری داستان اور بعد ازاں نکاح کی خبر سے مداح پہلے ہی واقف ہیں۔

تاہم ایک نجی چینل کے پروگرام میں شریک ہوکر دونوں نے اپنی ازدواجی زندگی کے خوشگوار لمحات اور ایک دوسرے کی قربت سے ملنے والے سہارے پر کھل کر بات کی۔

انٹرویو کے دوران ایک موقع پر آریز احمد نے دل کی بات کہی کہ وہ اکثر اپنی صلاحیتوں پر شک میں مبتلا رہتے تھے اور انہیں خود پر اعتماد نہیں تھا کہ وہ کامیابی حاصل کر پائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں انہیں غصہ بہت آتا تھا، لیکن ان کی ان کمزوریوں کو حبا نے نہ صرف پہچانا بلکہ انہیں سہارے اور حوصلے سے سمجھایا کہ وہ کتنے قیمتی ہیں اور ان میں کیا صلاحیتیں چھپی ہوئی ہیں۔

آریز احمد کا کہنا تھا، “جب کسی کو یہ محسوس ہو کہ وہ کسی کے لیے معنی رکھتا ہے، تو وہ شخص اندر سے بدل جاتا ہے۔ میرے اندر یہ تبدیلی صرف حبا بخاری کی بدولت آئی۔”

شو کے دوران شوہر کی یہ جذباتی باتیں سن کر حبا بخاری کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو آگئے اور وہ اپنے جذبات کو چھپا نہ سکیں۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version