کراچی: اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 7 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 28 مارچ تک ملکی سرکاری ذخائر بڑھ کر 10 ارب 67 کروڑ 63 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے۔

سرکاری ذخائر میں اضافے کے بعد قومی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 15 ارب 57 کروڑ 97 لاکھ ڈالر تک جا پہنچی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس اس وقت 4 ارب 90 کروڑ 34 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version