پاکستان میں ٹیلی کام کے شعبے میں سرمایہ کاری اور ترقی کے لیے ایس آئی ایف سی کا کردار انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔

سپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل (ایس آئی ایف سی) کی حمایت سے چین کی معروف ٹیلی کام کمپنی ہواوے نے 3 لاکھ پاکستانیوں کو آئی ٹی کی تربیت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہواوے کی جانب سے 60 ہزار پاکستانیوں کو جدید آئی ٹی تربیت فراہم کی جائے گی، جب کہ 2 لاکھ 40 ہزار افراد کو ابتدائی آئی ٹی مہارتیں سکھائی جائیں گی۔ اس منصوبے کے تحت ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ہواوے اور ایچ ای سی کے تعاون سے 15 جامعات میں جدید آئی ٹی کورسز متعارف کرائے جائیں گے۔

اس منصوبے کا مقصد نوجوانوں کو جدید تکنیکی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے، جو کہ حکومت کی اہم ترجیح ہے۔ ہواوے کے تربیتی پروگرام کے ذریعے آئی ٹی برآمدات میں اضافہ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

ایس آئی ایف سی کی مدد سے اس اہم اقدام سے پاکستان کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر میں بہتری آئے گی اور آئی ٹی کے شعبے میں انقلاب کی راہیں کھلیں گی۔ یہ منصوبہ پاکستانی معیشت کو ڈیجیٹل ترقی کی طرف گامزن کرنے میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔

ہواوے کے تربیت یافتہ ماہرین کی جانب سے نوجوانوں کو مقامی سطح پر آئی ٹی مہارتیں سکھائی جائیں گی۔ ایس آئی ایف سی ٹیکنالوجی کی ترقی اور ٹیلی کام کے شعبے کی ترقی کے لیے مسلسل کوشاں ہے تاکہ معاشی استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version