فٹنس اور وزن کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے بے شمار کوششیں کرنے والی کرینہ کپور کو ایک ایسی ڈش بہت پسند ہے کہ جسے کھائے بغیر انھیں نیند نہیں آتی۔
چاہے آپ اپنے وزن کو بڑھنے سے بچانے کے لیے کتنی ہی احتیاطیں کیوں نہ کرتے ہوں، جیسے کہ فاقے کرنا یا سخت ورزشیں کرنا، لیکن یہ ممکن نہیں کہ کوئی ایسی ڈش نہ ہو جو آپ کو اپنے تمام اصولوں اور پابندیوں کو نظرانداز کرنے پر مجبور کردے۔
کرینہ کپور کی بھی ایک ایسی پسندیدہ ڈش ہے، اور انھوں نے تو یہ تک کہہ دیا کہ اس ڈش کے بغیر انھیں رات کو نیند نہیں آتی۔
کرینہ کپور جس ڈش کا ذکر کر رہی ہیں وہ کسی مشہور شیف کی خصوصی ریسیپی یا کسی مہنگے ہوٹل کا خاص پکوان نہیں ہے، بلکہ یہ ایک سادہ اور مقامی ڈش ہے جو بھارت کے ساتھ پاکستان کے کئی گھروں میں روزانہ تیار ہوتی ہے۔
یہ ڈش کھچڑی ہے۔ جی ہاں، کرینہ کپور نے غذائی ماہر روجوتا دیویکر کی کتاب “دی کامن سینس ڈائیٹ” کی رونمائی کے موقع پر یہی بتایا۔
کرینہ نے کہا کہ جیسے لوگوں کو کسی مخصوص مشروب کی طلب ہوتی ہے، ویسے ہی مجھے کھچڑی کی شدید خواہش ہوتی ہے۔ میں کھچڑی کھائے بغیر اچھی نیند نہیں لے پاتی۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ اگر دو یا تین دن تک کھچڑی نہ کھاؤں تو میری حالت خراب ہو جاتی ہے اور پھر میں اپنی باورچی کو فون کرکے پوچھتی ہوں کہ گھر میں کھچڑی کیوں نہیں بنی؟ کیونکہ میں کھچڑی کھائے بغیر سو نہیں سکتی۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔