کوئٹہ میں ایک بار پھر موبائل فون ڈیٹا اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے۔

انٹرنیٹ سروس کی بندش کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، تاہم حکام کی جانب سے اس معطلی کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آ سکیں۔

یاد رہے کہ چند دن پہلے بھی موبائل فون انٹرنیٹ سروس کو معطل کیا گیا تھا۔

حالیہ مہینوں میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں، جبکہ مارچ میں دہشت گردوں نے جعفر ایکسپریس پر حملہ بھی کیا تھا۔

دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے باعث صوبے میں سیکیورٹی کے انتظامات کو مزید سخت کر دیا گیا ہے، اور مسافر گاڑیوں کے رات کے وقت سفر کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version