معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے نوجوان صارفین کے لیے محفوظ اور متوازن آن لائن تجربہ یقینی بنانے کی غرض سے والدین کی نگرانی اور بہبود سے متعلق ٹولز کو مزید وسعت دی ہے۔ ان حالیہ تبدیلیوں کا مقصد والدین کو بااختیار بناتے ہوئے بچوں کے اسکرین استعمال پر مؤثر نظر رکھنا اور محفوظ ڈیجیٹل ماحول کی ترویج ہے۔ یہ اقدامات ٹک ٹاک کی آن لائن سیفٹی کے حوالے سے طویل المدتی وابستگی کا حصہ ہیں، جس کے تحت فیملی پیئرنگ فیچر کو مزید جامع بنایا گیا ہے۔
نئی خصوصیات میں شامل ہیں:
ٹائم آف شیڈولنگ: والدین اب اپنی سہولت کے مطابق وہ اوقات طے کر سکتے ہیں جب بچوں کو اسکرین سے دور رکھا جائے، جیسے اسکول کا وقت، رات کا آرام، یا ویک اینڈ۔ اگرچہ نوجوان اضافی وقت کی درخواست دے سکتے ہیں، تاہم حتمی منظوری والدین ہی دیں گے۔
ٹین نیٹ ورک کی جھلک: والدین اب جان سکیں گے کہ ان کا بچہ کن افراد کو فالو کر رہا ہے، کون انہیں فالو کر رہا ہے، اور کن پروفائلز کو بلاک کیا گیا ہے۔ اس سے والدین اور بچوں کے درمیان آن لائن روابط پر کھل کر بات چیت کو فروغ ملے گا۔
فعال رپورٹنگ الرٹس: جلد ہی، جب کوئی نوجوان ایسا مواد رپورٹ کرے گا جو کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرتا ہو، تو اسے قابلِ بھروسا بالغ کو مطلع کرنے کا اختیار حاصل ہوگا، چاہے فیملی پیئرنگ فعال نہ بھی ہو۔
ان نئی سہولیات کے ساتھ، فیملی پیئرنگ میں اب 15 سے زائد حسب ضرورت آپشنز موجود ہیں جو والدین کو بچوں کی آن لائن پرائیویسی، تحفظ، اور ڈیجیٹل فلاح و بہبود پر بہتر کنٹرول فراہم کرتے ہیں۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
ٹک ٹاک کی نوعمر افراد کی نگرانی کیلئے فیملی پیئرنگ فیچر میں مزید وسعت
#tiktok si te sabes el tiktok baila si te sabes el tiktok baila 2024 si te sabes el tiktok baila 2024 con nombres si te sabes el tiktok baila 2024 con video si te sabes el tiktok baila 2024 nuevos si te sabes el tiktok baila con video si te sabes el tiktok baila edicion navideña2023 lo mas nuevo si te sabes estos bailes eres adicto a tiktok 2023 tiktok 225 tiktok dance tiktok dances tiktok mashups tiktok remix tiktok si te sabes el tiktok tiktokvn vntiktok