امریکا میں ایک لائبریری کو 51 سال بعد ایک کتاب واپس مل گئی۔

ریاست شمالی ڈکوٹا کی اینڈرلن میونسپل لائبریری نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ انہیں مصنفہ ڈیفنی ڈو موریئر کی مشہور کتاب “ریبیکا” کا ایک نسخہ موصول ہوا، جس پر واپسی کا پتہ نہیں تھا۔ جب کتاب کا بغور جائزہ لیا گیا تو پتہ چلا کہ یہ کتاب 6 اکتوبر 1973 کو واپس کی جانی تھی۔

پوسٹ میں مزید ذکر کیا گیا کہ کتاب 18 ہزار 783 دن کی تاخیر سے واپس کی گئی ہے، اور اگر ہر دن کی تاخیر پر 10 سینٹ کی فیس لگائی جائے تو یہ مجموعی طور پر 1878.30 ڈالر بنتی ہے۔

تاہم، لائبریری بورڈ نے کتاب کی دیر سے واپسی پر عائد کی جانے والی فیس معاف کر دی ہے۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version